ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں بی جے پی نے کانگریس سرکار کے خلاف نکالی احتجاجی ریلی - ریاستی حکومت پر لگایا وقف کے نام پر کسانوں کی زمینیں قبضہ کرنے کا الزام

بھٹکل میں بی جے پی نے کانگریس سرکار کے خلاف نکالی احتجاجی ریلی - ریاستی حکومت پر لگایا وقف کے نام پر کسانوں کی زمینیں قبضہ کرنے کا الزام

Tue, 05 Nov 2024 11:57:18  SO Admin   S.O. News Service

بھٹکل ، 5 / نومبر (ایس او نیوز) وقف کی زمینوں کے تعلق سے ریاست کے مختلف مقامات پر کسانوں کو جو نوٹسیں جاری کی گئی تھیں، اُس پر بھلے ہی کانگریس سرکار نے روک لگادی تھی مگر، اُسی معاملے کو لے کر بھٹکل سمیت   ریاست کے تقریباً تمام تعلقہ جات میں  بی جے پی نے  ریاست کی کانگریس  حکومت کے خلاف  احتجاجی ریلی نکالی گئی اور اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے میمورنڈم پیش کیا گیا ۔
    
بھٹکل میں  سابق رکن اسمبلی سنیل نائک نے ریاستی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سدا رامیا اور وزیر برائے وقف ضمیر احمد خان نے کسانوں کی زمیینوں پر قبضہ کرکے ایک طبقے کو دینے کی سازش رچی ہے ۔ ہم لوگ کسی بھی قیمت پر کسانوں کی زمینوں پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے ۔
    
سینئر بی جے پی لیڈر کرشنا نائک، ضلع بی جے پی مہیلا مورچہ صدر شیوانی شانتا رام ، ضلع بی جے پی سیکریٹری شریکانت نائک وغیرہ نے بھی کسانوں کی زمینوں کو وقف جائیداد قرار دیتے ہوئے نوٹس جاری کیے جانے کے خلاف ناراضی کا اظہار کیا ۔


Share: